Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

جبڑی ریل دھماکے کی جانچ این آئی اے کے حوالے :راجناتھ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 11, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
نئی دہلی//حکومت نے لکھنؤ میں مارے گئے مبینہ دہشت گرد سیف اللہ کے والد سرتاج کے بیان پر ان کی ستائش کرتے ہوئے آج کہا کہ مدھیہ پردیش کے جبڑی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک بھوپال -اجین پیسنجرٹرین میں گزشتہ منگل کو ہوئے دھماکے کی تفتیش قومی جانچ ایجنسی(این آئی اے ) کرے گی۔ وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے اس دھماکے کے سلسلے میں آج راجیہ سبھا میں بیان دیا اور کہا کہ اس معاملے میں مدھیہ پردیش اور اترپردیش کی پولیس اور مرکزی ایجنسیوں نے تال میل کی اچھی مثال پیش کی اور ملک کے تحفظ پر پیدا ہوئے ممکنہ خطرے کو ٹالنے میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے کی جانچ این آئی اے سے کرائی جائے گی۔اس دھماکے میں ریل گاڑی کے جنرل کوچ کے 10مسافر زخمی ہوگئے تھے ۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد دونوں ریاستوں کی پولیس اورمرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ کی گئی فوری کارروائی کی وجہ سے ہی لکھنؤ کی حاجی کالونی میں مبینہ دہشت گرد سیف اللہ کو مارا گیا۔حالانکہ سیف اللہ کے والد سرتاج نے کہا کہ جو وطن کا نہ ہوسکا وہ ان کا بیٹا کیا ہوگا جو ستائش اور قابل فخر ہے ۔انہوں نے اپنے بیٹے کی لاش نہ لے کر انوکھی مثال پیش کی ہے ۔وزیرداخلہ نے کہا ''حکومت کو سیف اللہ کے والد پر فخر ہے ۔'' مسٹر سنگھ نے کہا،''میں اپنے بیٹے کو کھونے والے محمد سرتاج کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں لیکن انہوں نے جو انوکھی مثال پیش کی ہے اس پر نہ صرف پوری ایوان کو بلکہ پورے ملک کو ناز ہے ۔دکھ کی اس کھڑی میں سرتاج کے خاندان کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔'' مسٹر سنگھ نے بتایا کہ ٹرین دھماکے کے معاملے میں اب تک آٹھ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔جانچ میں پایا گیا ہے کہ دھماکے آئی ای ڈی کا استعمال کیاگیا تھا۔مدھیہ پردیش پولیس نے مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل قائم کیا تھا جس کے بعد ہوشنگ آباد ضلع کے پپریا میں گاڑی چیکنگ کے دوران تین مشتبہ کو حراست میں لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا پپریا میں گرفتار مشتبہ سے پوچھ تاچھ اور دیگر ذرائع سے موصول اطلاع کی بنیاد پر اترپردیش پولیس نے لکھنؤ،اٹاوہ اور ارریا میں مختلف مقامات پر کارروائی کی۔اترپردیش انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس) نے لکھنؤ کے کاکوری تھانہ علاقے کی حاجی کالونی کے ایک مکان میں مشتبہ محمدسیف اللہ کے مکان کا محاصرہ کیا۔اس کے خودسپردگی کرنے سے انکار کرنے پر پولیس نے 12گھنٹے کی مہم میں اسے مار گرایا۔مڈبھیڑ میں مارے گئے سیف اللہ کے کمرے سے آٹھ پستول ،630زندہ کارتوس،3موبائل فون،چار سم کارڈ،2واکی ٹوکی سیٹ،45گرام سونا،ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور کچھ غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے ۔واقعہ کے سلسلے میں لکھنؤ میں اے ٹی ایس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اے ٹی ایس نے کانپور ،اٹاوہ اور ارریا سے بھی ایک ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے ۔اٹاوہ اور ارریا سے ہتھیاروں کی فراہمی کرنے کے الزام میں ایک ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔معاملے کی آگے کی جانچ مرکزی ایجنسیوں کے تال میل سے کی جارہی ہے اور ملزمین کے دیگر رابطہ ذرائع کے بارے میں اطلاع یکجا کی جارہی ہے ۔یواین آئی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں کے4چاراضلاع 18مقامات پرایس آئی اےچھاپے
جموں
راہل گاندھی کا دورۂ پونچھ آج | گولہ باری متاثرین سے ملاقات کریں گے
پیر پنچال
بھیڑ دھوتے ہوئے ڈوبنے سے خانہ بدوش شخص جاں بحق
پیر پنچال
نوشہرہ فاریسٹ ڈویژن کے بریری اور کنگوٹہ جنگلات میں بھیانک آگ سرسبز درخت خاکستر، جنگلی حیات متاثر، محکمہ جنگلات کی خاموشی پر سوالات
پیر پنچال

Related

برصغیر

سارن : سڑک حادثے میں2 کی موت

May 23, 2025
برصغیر

سول سروسز رہائشی کوچنگ | حج کمیٹی نے امسال سے دوبارہ آغازکیا،نوٹیفکیشن جاری

May 23, 2025
برصغیر

پولنگ سٹیشن سے 100 میٹر کے فاصلے پر ووٹر شناختی سلپس تقسیم کرنے کی اجازت

May 23, 2025
برصغیر

دہشت گردی پاکستان کے خاتمہ کی وجہ بنے گی:یوگی ہنومان گڑھی سناتن دھرم کی حفاظت کیلئے جنگجوجذبے کی علامت

May 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?