یو این آئی
بیجنگ// جاپان کے ہوکائیڈو علاقے میں منگل کے روز 5.0 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکزابتدائی طور پر 41.98 ڈگری شمالی عرض البلد اور 142.39 ڈگری مشرقی طول البلد میں 65.5 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ ادھر امریکی ریاست الاسکا کے الیوٹین جزائر کے فاکس آئی لینڈ میں بدھ کو زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 بتائی گئی ہے ۔جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے آج یہ اطلاع دی۔زلزلے کا مرکز زمینی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 53.58 ڈگری شمالی عرض البلد اور 165.27 ڈگری مغربی طول البلد پر واقع تھا۔