سرینگر//ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف، باز آباد کاری و تعمیر نوا ور پھولبانی کے وزیر جاوید مصطفی میر نے فلوری کلچر منڈی راجباغ میں پھولبانی میلے کا افتتاح کیا۔میلے کا انعقاد محکمہ پھولبانی کی طرف سے کیا گیا تھا تاکہ وادی بھر میں پھولبانی کی کامیاب سرگرمیوں کو اجاگر کیا جاسکے۔اس موقعہ پر وزیر موصوف نے کہا کہ پھولبانی شعبیٔ میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرنے سے یہ شعبۂ اب کاروباری نکتہ نگاہ سے منافع بخش ثابت ہورہا ہے جس سے کسان طبقے کی سماجی اور معاشی حالت میں بہتری آرہی ہے اور ریاست بھی اقتصادی ترقی کی جانب گامزن ہے۔ بعد میں وزیر موصوف نے ان سٹالوں کا معائنہ کیا جو محکمہ پھولبانی میں قائم کئے گئے تھے۔ گرؤورس کی جانب سے قائم کئے گئے سٹالوں میں حصولیابیوں، جدید مشینری اور کھادوں کی نمائش کی گئی تھی۔اس موقعہ پر گرؤورس نے وزیر کو اُن مشکلات کے بارے میں جانکاری دی جن کا انہیں کاشتکاری سرگرمیوں کے دوران سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وزیر نے پھولبانی محکمہ کے ملازمین کی حصولیابیوں کی سراہنا کی اور اُمید ظاہر کی کہ وہ گروورس کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ڈائریکٹر فلوری کلچر مطہورہ معصوم نے کہا کہ پھولبانی شعبیٔ میں نوجوانوں کے روز گار کے وسائل کی کافی گنجائش ہے جس کا ثبوت تمام اضلاع میں گروورس کی کامیابی سے مل سکتا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر فلوری کلچر نذیر احمد ریشی نے کہا کہ کشمیر کے موسمی حالاے پھولوں کی کاشت کے لئے کافی موزوں ہیں اور پھولبانی محکمہ کی جانب سیت لازمی ڈھانچہ، کھاد اور پلانٹ میڈیسنل سبسڈی شرحوں پر فراہم کئے جارہا ہے۔اس موقعہ پر تمام اضلاع کے پھولبانی افسران، کسان اور دیگر افسران موجود تھے۔