جاوید مجتبیٰ گیلانی ڈی جی کے طور پر نامزد

Towseef
1 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

جموں// کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے 1994 بیچ کے آئی پی ایس افسر سید جاوید مجتبی گیلانی کو مرکز میں ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) یا اس کے مساوی سطح پر عہدوں پر فائز کرنے کی منظوری دی ہے۔گیلانی، جو پہلے جموں و کشمیر میں کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں، بشمول آئی جی پی کشمیر اور ڈائریکٹر ویجیلنس ، انڈین پولیس سروس کے 35 سینئر افسران میں شامل ہیں جن کے نام 29 جولائی 2025 کو جاری کردہ تازہ ترین ایمپلمنٹ آرڈر میں کلیئر کیے گئے ہیں۔

Share This Article