شفاف، جامع اور بروقت امداد کی یقین دہانی ، متاثرہ خاندانوں کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
جاوید اقبال
مینڈھر//وزیر برائے جل شکتی، جنگلات، ماحولیاتیات و قبائلی امور جاوید احمد رانا نے مینڈھر میں سب ڈویژنل عملے کے ساتھ اجلاس منعقد کیا تاکہ حالیہ کالا بن لینڈ سلائیڈ کے متاثرہ خاندانوں کے لئے جاری ریلیف اور بحالی اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے۔اجلاس کے دوران وزیر نے قدرتی آفات کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جامع اور شفاف انداز میں جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ کوئی بھی متاثرہ خاندان نظر انداز نہ ہو اور تشخیص کا عمل منصفانہ، درست اور جامع ہو۔جاوید احمد رانا نے کہاکہ ’حکومت ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے پرعزم ہے۔ تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ متاثرین کو بروقت ریلیف، بحالی اور مدد فراہم کی جا سکے‘‘۔انہوں نے انتظامی افسران اور زمینی ٹیموں کے درمیان بہتر ہم آہنگی قائم کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا تاکہ بحالی اور تعمیر نو کے اقدامات مؤثر انداز میں مکمل کئے جا سکیں۔ وزیر نے متاثرین کے لئے معاوضے کی تجاویز اور طویل مدتی بحالی منصوبوں کی تیاری میں تیز رفتاری کی ہدایت بھی دی، تاکہ یہ منصوبے حقیقی ضروریات کی عکاسی کریں۔جاوید احمد رانا نے فوری فالو اپ کارروائیوں اور باقاعدہ پیش رفت کے جائزوں کے لئے واضح ہدایات جاری کیں تاکہ زمینی عمل درآمد کی نگرانی کی جا سکے۔ اجلاس میں حکام نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی اور بحالی کے عمل میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جائے گا ۔جائیزے کے دوران وزیر نے تمام نقصانات کے جامع اور شفاف جائیزے کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ کوئی بھی متاثرہ خاندان نظر انداز نہ ہو اور جائیزہ عمل منصفانہ ، درست اور جامع رہے ۔ وزیر نے کہا ’’ حکومت اس سانحے سے متاثرہ ہر خاندان کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے ۔ ہماری اولین ترجیح بروقت ، مناسب اور منصفانہ بحالی کی حمایت کویقینی بنانا ہے‘‘۔رانا نے انتظامی افسران اور امدادی ٹیموں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا تا کہ کوششوں کو ہموار کیا جا سکے ۔ انہوں نے معاوضے کے تجاویز اور طویل مدتی بحالی کے منصوبوں کی تیاری کو تیز کرنے کی ہدایت دی ۔ رانا نے فوری فالو اپ اقدامات اور عملدرآمد کی نگرانی کیلئے باقاعدہ پیش رفت کے جائیزوں کے قیام کی واضح ہدایات جاری کیں ۔ وزیر نے دوہرایا کہ تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام متاثرہ خاندانوں کو بغیر کسی بیوروکریٹک رکاوٹوں کے وہ امداد ملنی چاہئیے جس کے وہ مستحق ہیں ۔