Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

جاوید احمد راناکاجموں میں دو روزہ گوجری اَدبی و ثقافتی کانفرنس کا افتتاح مقامی زبانوں اورمنفرد ثقافت کو فروغ دینے کیلئے کلچرل اکیڈیمی کی سراہنا کی

Towseef
Last updated: January 15, 2025 11:16 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//وزیر برائے قبائلی امور جاوید احمد رانا نے جموں و کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز کے زیر اہتمام دو روزہ گوجری اَدبی وثقافتی پروگرام کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر سیکرٹری کلچرل اکیڈیمی ہرویندر کور، چیئرپرسن گجر ڈیسک چیری ٹیبل ٹرسٹ اَرشد علی چودھری، چیف ایڈیٹر ڈاکٹر جاوید راہیـــؔ،ڈاکٹر نکہت چودھری ، مصنفین اور فن کاروں نے پروگرام میں شرکت کی۔اِس موقعہ پر جاوید احمد رانا مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے ۔ اُنہوں نے گوجری کو جموں و کشمیر کی ایک اہم زبان کے طور پر اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر زبان کو اس کی ترویج اور احیأ کے لئے ثقافتی و اَدبی پروگراموں کی ضرورت ہوتی ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’ ثقافتی پروگرام جن کا مقصد جموں و کشمیر کی گجر و بکروال کمیونٹیوںکے شاندار ثقافتی ورثے کو فروغ دیناہے ، گوجری زبان کی قدیم شان کو برقرار رکھنے اور بحال کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتے ہیں۔ یہ پروگرام قدیم زبانوں میں نئی جان پھونکتے ہیں۔‘‘وزیر جاوید احمد رانا نے گجرو بکروال کے شاندار ثقافتی ورثے کو اُجاگر کرنے پر کلچرل اکیڈیمی کی سراہناکرتے ہوئے کہا کہ یہ کام صرف ان پر نہیں چھوڑا جانا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا،’’ہمیں ایک معاشرے کے طور پر اَپنی لسانی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی اور اَپنی مادری زبانوں کے تحفظ اور فروغ کے لئے کام کرنا ہوگا۔ گوجرادباء اور مصنفین کو گوجری کی ترویج و اشاعت میں اَپنا اہم رول اَدا کرنا ہوگا۔‘‘اُنہوں نے گوجری کے تحفظ اور فروغ کے لئے جذبے سے کام کرنے والے ادیبوں اور فن کاروں کی ستائش کرتے ہوئے روایتی لوک ثقافت کو دستاویزی شکل دینے کی اہمیت پر زور دیا۔تاہم، وزیر موصوف نے اِس بات پر افسوس کا اِظہار کیا کہ بہت سے لوگ اپنی مادری زبان بولنے میں شرم محسوس کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مقامی زبانیں اس مخصوص خطے کی منفرد تاریخ، لوک داستانوں اور روایات کو سمجھنے کی کلید ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت میں ہماری حکومت تمام زبانوں کو یکساں اہمیت دے گی تاکہ انہیں ملک کی ترقی کے لئے کار آمد آلات کے طور پر تیار کیا جاسکے۔جاویداحمد رانا نے قبائلی زبانوں، ثقافتوں کے تحفظ اور فروغ کے لئے ٹرائبل ریسرچ اِنسٹی چیوٹ جموںوکشمیر اور کلچرل اکیڈیمی کے مابین مشترکہ کوششوں پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے کانفرنس کے موقعہ پر ایک گوجری کتاب ایگزبشن کا اِفتتاح کیا جس میں کلچرل اکیڈیمی کی اِشاعتوں کو دکھایا گیا ہے۔اِس موقعہ پر سیکرٹری کلچرل اکیڈیمی ہرویندر کور نے خطاب کرتے ہوئے علاقائی زبانوں کے تحفظ، فروغ اور تحفظ سے علاقائی زبانوں کی ترقی کے لئے اکیڈیمی کے منظم نقطہ نظر پر روشنی ڈالی اور گوجری زبان کے لئے ڈیزائن کے اَقدامات کے بارے میں بات کی۔ڈاکٹر جاوید راہیؔ نے اَپنے اِستقبالیہ خطاب میں کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ تقریب گوجری مصنفین کو قبائلی زبان اور ثقافتی مسائل پر خیالات کے تبادلے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ 1978میں قائم ہوئی گوجری وِنگ نے مختلف موضوعات پر تقریباً 1000کتابیں شائع کی ہیں۔چیئرمین گجر دیش چیری ٹیبل ٹرسٹ جموں ارشد علی چودھری نے مہمان ذِی وقار کی حیثیت سے کانفرنس کو گوجری زبان کی تاریخ میں ایک سنگ میل قرار دیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ویشنو دیوی یاترا راستے پر لینڈ سلائیڈنگ | ایک یاتری ازجان،9زخمی،ایل جی کا اظہار افسوس
جموں
پونچھ میں لینڈ سلائیڈ نگ کا المناک حادثہ، 1طالبعلم جاں بحق، 5زخمی ڈپٹی کمشنر کی زخمی بچوں کی عیادت، متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کی گئی
پیر پنچال
ریاسی اور پونچھ میں آج سکول بند رہیں گے
جموں
جموں میں مون سون کا جادوسر چڑھ کر بولا | بادلوں کی گرج، بارش کی رم جھم اور قدرت کے حسین رنگوں کا نظارہ
جموں

Related

تازہ ترینجموںکشمیر

جموں کشمیر ہائی کورٹ کا اہم اقدام، عدالت کے احاطے میں وکلاء کے علاوہ وکیلوں جیسا لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی

July 21, 2025
تازہ ترینجموں

ٹاٹا موبائل اور ایمبولینس متصادم، تین افراد زخمی

July 21, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

کشمیر میں اگلے 3 دنوں کے دوران بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان

July 21, 2025
تازہ ترینجموں

وزیر اعظم کا وعدہ پتھر پر لکیر، ریاستی درجہ ضرور بحال ہوگا: ست شرما

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?