Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

جان بھی ،جہان بھی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 30, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تین گھنٹوں تک گفتگو کی ۔یہ حالیہ ایام کے دوران ایسی تیسری کانفرنس تھی جس میں وزیراعظم مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ہم کلام ہوئے اور اُن سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نہ صرف معلومات حاصل کیںبلکہ ان کی دی ہوئی تجاویز کو بعد میں روبہ عمل بھی لایاگیا۔وزیراعظم کی جانب سے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ یہ تازہ ویڈیو گفتگو دراصل 3مئی کے بعد اپنائی جانے والی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے جس کے تحت نریندر مودی ایک بار پھر سبھی فریقین اور ریاستوں کو اعتماد میں لیکر پورے ملک کیلئے اگلا لائحہ عمل وضع کریں گے ۔چونکہ3مئی کو لاک ڈائون کا دوسرا مرحلہ ختم ہونے والا ہے اور عین ممکن ہے کہ تین مئی کو ہی وزیراعظم قوم سے ایک بار پھر مخاطب ہوں تو وزیراعظم اور ملکی قیادت اس سے پہلے ہی آنے والے ایام کیلئے ایک واضح لائحہ عمل مرتب کرنا چاہتے ہیں تاکہ سبھی اس پر چل کر اس ملک کو موجود بحران سے نکال سکیں۔
ویڈیو کانفرنس میں حسب توقع جن 9وزرائے اعلیٰ نے بات کی ،ان میں سے4نے مکمل لاک ڈائون کی توسیع کی حمایت کی جبکہ دیگرپانچ نے مشروط اور جزوی لاک ڈائون جاری رکھنے کی حمایت کی ۔گوکہ ابھی اس ضمن میں حتمی فیصلہ لیاجاناباقی ہے اور اس میں ابھی کچھ دن لگ سکتے ہیں تاہم اس ویڈیو کانفرنس اجلاس کے دوران وزیراعظم نے جو باتیں کیں،وہ حکومت کی مستقبل کی پالیسی کا کسی حد تک اشارہ دے رہی ہیں ۔وزیراعظم نریندر مودی نے بلا شبہ وزرائے اعلیٰ سے گفتگو میں کہا کہ لاک ڈائون کامیاب رہا ہے اور اس ضمن میںانہوںنے دلائل بھی پیش کئے ۔وزیراعظم کا یہ کہنا کہ اتنی بڑی آبادی ہونے کے باوجود اتنی کم تعداد میں کیسوںکا آنا اس بات کا مظہر ہے کہ یہاں کورونا قابو میں ہے،حقیقت پر مبنی تجزیہ اور بیان ہے کیونکہ جس طرح اس وائرس نے ترقی یافتہ ممالک میں تباہی مچائی ہے ،ایسے میں خدشہ ظاہر کیاجارہا تھا کہ جب یہ وائرس بھارت پہنچ جائے گا تو یہاں اُس سے بھی زیاد ہ تباہی ہوگی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ فی الحال حالات کافی حد تک قابو میں ہیں اور جو خدشے ظاہر کئے جارہے ہیں،وہ صحیح نہیں نکلے ۔
لیکن اب جبکہ ہم ایک ماہ سے زائد عرصہ سے لاک ڈائون کی کیفیت میںہیں اور بقول وزیراعظم یہ طویل جنگ ہے جو مستقبل قریب میں ختم ہونے والی نہیں ہے تو ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم کس طرح کورونا وائرس سے لڑنے کے ساتھ ساتھ اپنی معیشت کو بھی پٹری پر واپس لائیں۔اس ضمن میں وزیراعظم مودی کا یہ کہنا بالکل برمحل تھا کہ ہمیں دو گز کی دوری بنائے رکھ کر گرین زونوںمیں بند پڑی اقتصادی سرگرمیوںکو بحال کرنا ہوگا تاکہ معاشی سرگرمیاں پھر سے شروع ہوں۔وزیراعظم کے مطابق ہمیں سماجی دوریوں کو بنائے رکھ کر فیس ماسک لگائے اپنی سرگرمیاں شروع کرنی چاہئے اور اپنے روز مرہ کے معمولات کو کچھ اس طرح تبدیل کردینا چاہئے کہ کورونا سے بچائو کی سبیل بھی بنی رہے اور روزگار بھی متاثر نہ ہو۔
وزیراعظم بالکل بجا فرمارہے ہیں کیونکہ یہ جنگ طویل ہے اور ہمیں یہ مان کر چلنا پڑے گا کہ سماج میں کورونا کے ہوتے ہوئے بھی ہمیں کام پر جانا ہے ۔عالمی معیشت لرزہ براندام ہوچکی ہے۔سٹاک ایکسچینج کی حالت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔عالمی سطح پر سٹاک مارکیٹ ٹھپ ہیں اور مندی کا رجحان اس قدر غالب آچکا ہے کہ امریکہ میں تیل کی قیمتیں صفر ڈالر تک پہنچ گئیں۔یہ صورتحال کسی بھی طرح کسی بھی ملک کیلئے اطمینان بخش نہیںہوسکتی ہے اور بھارت جیسے ملک کے لئے یقینی طور پر اس میں پریشانی کے بہت زیادہ اسباب ہیں۔ہمارے ملک میں کام گاروںکی تعداد 100کروڑ سے زیادہے جن میں بیشتر نجی سیکٹر جبکہ ایک اچھی خاصی تعداد سرکاری سیکٹر میں کام کررہے ہیں۔اگر لاک ڈائون جاری رہا تونجی سیکٹر کی بنیادیں ختم ہوجائیں گی اور یوں ملک کا دیوالیہ نکلے گا۔شاید اسی لئے لازمی ہے کہ ہم اپنے معمولات بحال کریں کیونکہ ملک اب مزید مکمل اور ہمہ گیر لاک ڈائون کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے ۔
کورونا سے بری طرح متاثرہ علاقوں میں سخت ترین بندشیں عائد رکھنا اچھی بات ہے اور ان علاقوںکے اندر یا باہر نقل وحمل بندرکھی جانی چاہئے تاہم باقی علاقوںمیں معمولات زندگی بحال کرنے کی سبیل پیدا کی جانی چاہئے۔اس ضمن میں یقینی طور پر بہت کچھ کیا جاسکتا ہے اور احتیاطی اقدامات کے ساتھ معیشی سرگرمیوںکو بحال کرنے کی راہ نکالی جاسکتی ہے تاہم اس سارے عمل میں ہمیں اس بات کو قطعی نہیں بھولنا چاہئے کہ لاک ڈائون کی وجہ سے ہم نے اب تک کورونا کے خلاف جو کامیابی حاصل کی ہے ،وہ ضائع نہ ہو کیونکہ اگر اس وقت بھی ہم نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اور دوریوںکا کوئی پاس و لحاظ نہ رکھا تو یہ وائرس اس وقت بھی ہم پر حملہ آور ہوسکتا ہے اور پھر ساری محنت پر پانی پھیر جائے گا۔اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ معیشت کو پٹری پر لانے کیلئے معاشی سرگرمیاں بحال کی جائیں لیکن یہ سب انسانی زندگیوںکی قیمت پر نہیں ہونا چاہئے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?