شیومندرلاسٹ میٹاڈورسٹاف جانی پورکالونی میں شری رام پربھووندھناکلب کے زیراہتمام رام لیلا کااہتمام کیاگیا ۔اس دوران نیشنل پنتھرس پارٹی کے زونل صدر نیرج گپتامہمان خصوصی تھے۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے نیرج گپتا نے لوگوں کونوراتروں کی مبارکبادپیش کی۔انہوں نے نوراترہ تہوارکی اہمیت پرتفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ رامائن سے ہمیں سبق سیکھناچاہیئے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں رام جی کے دکھائے ہوئے اچھائی کے راستوں پرچلناچاہیئے۔اس موقعہ پر جگدیش سنگھ بریال، مستان سنگھ، سرجیت سنگھ ، دنیش پون، وکی ودیگران بھی موجودتھے۔