سرینگر//بارہمولہ کے جانباز پورہ علاقے میں جمعرات کو اس وقت کہرام مچ گیا جب کرکٹ کھیلنے کے دوران 30سالہ جوان حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوگیا ۔بارہ مولہ کے جانباز پورہ علاقے کی فضا جمعرات کو اس وقت سوگوار ہوئی جب کرکٹ کھیلتے ہوئے نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد رفیق ولد غلام حسن پرے ساکنہ جانباز پورہ کرکٹ کھیل کے دوران میدان میں ہی بے ہوش ہوکر گر پڑا جس کے بعد اگر چہ اُسے علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے وہاں مردہ قرار دیا ۔ اسی دوران جونہی 30سال کے نوجوان کے حرکت قلت بند ہونے سے موت کی خبر علاقے میںپھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ۔