سرینگر//جمعیت ہمدانیہ نے سرینگر کی تاریخی اورمرکزی جامع مسجد میں نمازِ پنجگانہ اور نمازِ جمعہ پر قدغن لگانے کی حکومتی کارروائیوں کو مداخلت فی الدین قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ طاقت کے بل پر جہاں ہمارے حقوق سلب کئے گئے وہیں ہمارے دینی اور مذہبی حقوق میں بیجا مداخلت کا سلسلہ برابر جاری ہے۔اس سلسلے میں جمعیت کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ موجودہ مخلوط حکومت نے کشمیر دشمنی کا رول نبھاتے ہوئے وادی کے مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کررکھا ہے۔ اس دوران سالویشن مومنٹ سربراہ ظفر اکبر بٹ نے جامع مسجد کو مسلسل مقفل رکھنے اور نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی عائد کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔