سرینگر//وادی میں معمول کی سرگر میاں بحال ہونے کے باوجود جمعہ کوجامع مسجد سر ینگر سمیت بیشتر خانقاہوں اور زیا ر ت گاہوں میں بارہویں ہفتے بھی نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد نہیں ہو سکے۔ کورونا کی دوسری لہر میں نرمی آنے کے ساتھ ہی انتظامیہ نے 31 جون کو مرکزی زیر انتظام خطے کے سبھی بیس اضلاع میں کرفیو میں نرمی کی تھی۔ پچھلے ہفتے ہی جموں کشمیر کے سبھی اضلاع سے ہفتہ وار بندشیں بھی ہٹائی گئیں لیکن اسکے باوجود بارہویں مرتبہ جامع مسجد سرینگر کے ممبرومحراب خامو ش رہے۔ شیخ سید عبدالقادر جیلانی ؒ سے منسوب آستان عالیہ خانیار میں بھی لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد نے نماز جمعہ ادا کی۔