سرینگر//تاریخی جامع مسجد اور درگاہ شریف حضر تبل میں جمعہ کو ایک مرتبہ پھر نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی۔ درگاہ حضرت بل میں غیر معمولی حفاظتی بندو بست کیا گیا تھاجبکہ جامع مسجد سرینگر میں بھی اسی طرح کی صورتحال رہی۔ امسال صرف6اگست کو ہی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی۔ اس کے بعدجامع مسجد کو جمعہ اجتماعات کیلئے بند رکھا گیا۔ امسال اپریل میں کووڈ لہر میں اضافے کے بعد سے اب تک20ہفتوں تک جامع مسجد بند رہی۔