عظمیٰ نیوز سروس
۔سرینگر// ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام (HADP) کے لیے ضلع سطح کی کمیٹی (DLC) کی ایک میٹنگ کل کولگام میں منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر کولگام اطہر عامر خان کی سربراہی میں کمیٹی نے ایچ اے ڈی پی کے مختلف پروجیکٹوں اور اجزاء کے تحت 690 مقدمات کا جائزہ لیا اور ان کی منظوری دی۔انہوں نے HADP، DAKSH کسان، کسان خدمت گھر (KKGs)، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (PMFBY)، کسان کریڈٹ کارڈ (KCC)، JK جامع زراعت اور اس سے منسلک نفاذ پروجیکٹس (JKCIP)، اور پردھان منتری مائیکرو فوڈ فارملائزیشن کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا۔ چیف ایگریکلچر آفیسرنے ان اسکیموں کی پیش رفت کے بارے میں بتایا کہ ایچ اے ڈی پی کے تحت اب تک 17817 درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں۔دکش کسان اسکیم کے تحت، 12821 کسانوں کو رجسٹر کیا گیا، اور 9609 کسانوں نے تربیت مکمل کی۔ کسان خدمت گھر (KKG) ایپ پر 10534 کسانوں کا اندراج کیا گیا، اور مرحلہ 3 کے دوران 178 کسان رابطہ مہم (KSA) سیشن منعقد کیے گئے۔ڈی سی نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ایچ اے ڈی پی کے تمام پراجیکٹس کے تحت 100 فیصد ہدف کے حصول کے لیے کام کریں۔ادھر ڈپٹی کمشنر کپوارہ آیوشی سوڈان نے کل متعلقہ افسران کی میٹنگ منعقد کی تاکہ ضلع میں مختلف زرعی اسکیموں پر عمل آوری کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ HADP کے تحت 33427 درخواستیں زراعت، باغبانی P&M، باغبانی، حیوانات، بھیڑ پالنے، ماہی پروری اور سیری کلچر کے محکموں کو موصول ہوئیں۔ ان میں سے 27053 درخواستیں منظور کی گئی ہیں۔ دکش کسان کے تحت، ہدف 21749 میں سے اب تک 12853 کسان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور 6185 کسانوں نے کورس مکمل کر لیا ہے۔ ہر کسان خدمت گھر کو DAKSH کسان پورٹل پر اپنے متعلقہ علاقوں میں 1000 کسانوں کو رجسٹر کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ہر ایریا ایکسٹینشن آفیسر اور بی وی او کو بالترتیب 300 اور 400 رجسٹریشن کا ہدف دیا گیا ہے۔ اسی طرح محکمہ ماہی پروری 149 کسانوں کی رجسٹریشن کرے گا۔