لیفٹیننٹ گورنرکی کٹرہ میں سیوا پرو میں شرکت،صفائی مہم میں شرکت،میڈیکل کیمپ کا دورہ
عظمیٰ نیوزسروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کٹراہ میں منعقد ویشنو دیوی کے سیوا پرو میں شرکت کی۔ انہوں نے اجتماع سے خطاب کیا اور خدمت، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی فخر کے تہوار کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جس کی رہنمائی وزیر اعظم نریندر مودی کے 2047 کے وکست بھارت کے وژن سے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیوا پرو کا مقصد کمیونٹیز، اداروں اور افراد کو قوم کی تعمیر کے لیے خدمت کی اجتماعی تحریک میں اکٹھا کرنا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’کمیونٹیوں پر بامعنی اثر کو یقینی بنانے کے لیے خدمت کے لیے اجتماعی عزم کے ساتھ، سیوا پرو صحت عامہ کو بہتر بنا رہا ہے اور ماحولیاتی استحکام کو فروغ دے رہا ہے‘‘۔لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے خطاب میں خواتین کی قیادت میں ترقی کو یقینی بنانے کے لیے جامع ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر مرکوز اقدامات کے لیے کمیونٹی کی شراکت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے اور معیشت کی تمام سطحوں پر فیصلہ سازی میں خواتین کی فعال شرکت ہمارا اولین مقصد ہونا چاہیے۔انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، واٹر کنزرویٹی کے لیے شرائن بورڈ کی کوششوں کی مزید تعریف کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ویشنو دیوی شرائن بورڈ اور ضلع انتظامیہ ریاسی کے زیر اہتمام سیوا پرو پروگرام کے ایک حصے کے طور پر درشنی دیوڈی میں صفائی مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ اور سٹالز کا دورہ کیا اور روحانی ترقی مرکز کٹرہ میں رودرکش کا پودا لگایا۔ مختلف سکیموں کے تحت استفادہ کنندگان کو منظوری نامہ بھی سونپا گیا۔