یو این آئی
نئی دہلی//شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر مظہر آصف نے سنیچر کو جامعہ کے مختلف اسکولوں میں تعلیمی سال دوہزار پچیس اور چھبیس میں داخلہ کیلئے پراسپیکٹس جاری کردیاہے اور اب جامعہ کے کنٹرول امتحانات کی سائٹ https://admission.jmi.ac.inپر درخواست دی جاسکتی ہے۔بیرونی طلبہ سمیت دوسرے امیدوار بھی پریپ، نرسری، پہلی، چھٹی اور نویں جماعتوں میں داخلے کیلئے اب درخواست دے سکتے ہیں۔ تعلیمی سال 2025-26 میں اسکول داخلہ کے سلسلے میں اہم بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ چھٹی اور نویں جماعتوں میں داخلے کیلئے داخلہ ٹسٹ کولکتہ،سرینگر، لکھنو،پٹنہ اور دہلی میں منعقد ہوں گے۔پروفیسر مظہر آصف اور پروفیسر رضوی نے داخلہ ٹسٹ مختلف شہروں میں کرانے کاتصور پیش کیا تاکہ ملک کے دور دراز خطوں میں رہنے والے امیدواروں کو دہلی کا طول طویل سفر نہ کرنا پڑے۔بیرونی طلبہ اور این آر آئیز کے لیے ایک علاحدہ لنگ تیار کیا گیاہے۔جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول، جامعہ مڈل اسکول،سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول (بشمول پرائمری سیکشن) سلیف فائنانس)جامع گرلز سینئر سیکنڈری اسکول (سیلف فائنانس)اور مشیر فاطمہ نرسری اسکولوں میں داخلے کے لیے آن لائن درخواست فارم یکم فروری دوہزار پچیس سے دستیاب ہوں گے۔ پانچ سو روپے کی فیس کے ساتھ آن لائن درخواست فارم کرنے کی آخری تاریخ 21 فروری 2025 ہے۔ان اسکولوں میں داخلے کیلئے درخواست جامعہ ویب سائٹ(https://admission.jmi.ac.in)سے دی جاسکتی ہے۔قرعہ اندازی کی تاریخ اور داخلہ ٹسٹ سے متعلق مزید معلومات اور تفصیل کے لیے براہ کرم یونیورسٹی کی ویب سائٹس www.jmi.ac.in www.jmicoe.in.سے رجوع کیا جاسکتاہے۔