جموں //جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی نئی دہلی کے 30 طلباء کے ایک گروپ نے جموں یونیورسٹی کادورہ کیا۔ یہ طلباء فوج کی جانب سے منعقدہ تعلیمی دورے کے تحت میجر مہندرکی نگرانی میں ریاست جموں وکشمیرآئے ہوئے ہیں۔ اس دوران جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کے ساتھ مباحثے کیلئے سٹوڈنٹس ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پروگرام کاانعقادکیاگیا۔اس دوران پروگرام میں مختلف سیشن منعقدہوئے جن کے دوران دونوں یونیورسٹیوں کے طلباء نے آپس میں خیالات کاتبادلہ کیا۔ اس موقعہ پر ڈین سٹونٹس ویلفیئر جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسرتسلیم، پروفیسر ایس کے پنڈتا شریک چیئرمین کیمپس کلچرل کمیٹی جموں یونیورسٹی پروفیسر رینونندا، ڈاکٹرانوپما ووہرہ،ایسوسی ایٹ ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئراورمیجرمہندربھی موجودتھے۔