سرینگر//(کشمیروائر)جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی میں طلباءنے آج جموں کشمیرکی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اور مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کوجموں کشمیرہوسٹل کاافتتاح کرنے کی دعوت دینے کیخلاف احتجاج کیا۔طلباءنے اپنے بیان میں کہا کہ جموں کشمیرکی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اور وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کوجموں کشمیرہوسٹل کاافتتاح کرنے کی دعوت دینا جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وقاراورسالمیت پر ایک’ گھٹیا‘حملہ ہے۔طلباءنے بیان میں مزیدکہا کہ ان کاضمیر انہیں اس بات کی اجازت ہی نہیں دیتا کہ وہ محبوبہ مفتی جو ریاست جموں کشمیرکے لوگوں کی نمائندہ ہونے کادعویٰ کرتی ہیں،لیکن جوعملاًعوام کو’بھارتی ریاست‘ کے مطالبے پر اپنے جذبات اور امنگوں کا خون کرنے کےلئے مجبور کرتی ہیں،کااستقبال کریں۔