بلال فرقانی
سرینگر//تاریخی جامع مسجد کی انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مسجد کے اندر فوٹو گرافی پر پابندی عائد کی ہے اور مرد اور خواتین سے کہا ہے کہ وہ اس کے صحن میں ایک ساتھ نہ بیٹھیں۔ انجمن اوقاف مرکزی جامع مسجد نے مسجد کمپلیکس کے چاروں طرف لگائے گئے نوٹیفکیشن میں کہا کہ فوٹو گرافی کے سامان کا داخلہ بھی ممنوع ہے۔فوٹوگرافروں یا کیمرہ پرسن کو مسجد کے اندر کسی بھی قسم کی تصاویر لینے یا کلک کرنے کی ممانعت ہے۔
یہاں تک کہ کسی بھی قسم کی تصاویر کو کلک کرنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات کی بھی مکمل طور پر اجازت نہیں ہے اور انہیں فوری طور پر گیٹ پر روک دیا جانا چاہیے۔اس نے مسجد کے احاطے میں کھانے پینے کی اشیالے جانے پر بھی پابندی عائد کردی۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے”مسجد کے اندر کسی کو دوپہر کا کھانا یا کسی قسم کے کھانے کی اشیاء لینے کی اجازت نہیں ہے۔ اس طرح، زائرین کو گیٹ پر ہی روکنے کی ضرورت ہے،” ۔14ویں صدی کی مسجد کی انتظامیہ نے اپنے سکیورٹی گارڈز کو ہدایت کی کہ وہ ان ہدایات پر فوری عمل درآمد کریں۔عورتیں مسجد میں داخل ہو سکتی ہیں اگر ان کے لیے مردوں سے الگ جگہ مقرر ہو۔