عشرت حسین بٹ
منڈی // پونچھ کی تحصیل صدر مقام منڈی میں واقع علمی درس گاہ جامعہ فیض القران نے اپنی سالانہ تقریب منعقد کی جس میں جامعہ کے شعبہ علوم عصریہ کے بچوں نے شاندار پروگرام پیش کیا جس میں نہائیت ہی دلکش تقاریر، مکالمے نعتیں، ترانے اور ڈرامے پیش کئے۔ دو نشستوں پر مشتمل اس پروگرام ضلع بھر سے علماء کرام دانشوران قوم سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ بچوں کے والدین پروگرام کا حصہ رہے جس میں نشست اول میں بطور مہمان خصوصی مولانا سعید حیدر امام و خطیب جامع مسجد المصطفے منڈی اور نشست دوم میں بطور مہمان خصوصی حضرت مولانا سعید احمد حبیب صدر تنظیم علماء اہلسنت والجماعت پونچھ ونائیب مہتمم جامعہ ضیاء العلوم پونچھ شریک ہوے۔ پہلی نشست کا آغاز تلاوت کلام مقدس سے کیاگیا۔جس کے بعد نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ وسلم اور مختلف عنوانات پر بچوں نے دلکش پروگرام پیش کیا۔ جس کے آخر میں شعبہ علوم عصریہ کے تحت قران مقدس کا عم پارہ حفظ مکمل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیاگیا۔ماسٹر اکبر علی بانڈے نے بچوں کے بہترین پروگرام پر جامعہ کے بانی ودیگر اراکین کو مبارک باد پیش کرتے ہوے جامعہ کو منڈی میں اعلی تعلیم وتربیت اہم ادارہ قرار دیا۔اس موقعہ پر جامعہ شعبہ علوم عصریہ کے ہرنسپل محمد اسحاق ملک نے استقبالیہ پیش کیا۔ اور مہمان اعزازی کشمیر سے تشریف فرما ڈاکٹر سجاد اکبر نے تااثرات پیش کئے۔دوسری نشست کا آغاز جامعہ کے استاد حضرت حافظ رفیق احمد نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ جس کے بعد نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ پیش کرنے کے بعد بچوں کا پروگرام پیش ہوا۔ جہاں پروگرام کو قابل ستائش قرار دیا وہی پر ارکین جامعہ کی کوششوں اور کاوشوں کی سرہانہ کی۔ جس میں پیر پنچال عوامی ترقیاتی کونسل ممبر محمد فرید ملک نے یکجہتی پیار ومحبت کا پیغام دیا جبکہ ماسٹر فاروق احمد نے بھی علم کے حوالے سے اہم پیغام دیتے ہوے۔آخر میں مہمان خصوصی نے اس پلیٹ فارم سے اہم پیغام دیتے ہوے اپنی ماضی سے واقفیت حاصل کرنے ہر زور دیا جبکہ آخر میں مہمانوں کے ہاتھوں اول دوم سوم انے والے طلباء وطالبات میں مہمانوں کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے۔ جبکہ کے فرائض انجام دینے والے احباب کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی اور لیکچرر ابوبکر ملک نے تمام مہمانوں اور دیگر شرکاء اور والدین کا پروگرام میں شرکت پر شکریہ اداکیا۔