پونچھ//دینی درسگاہ جامعہ انوارالقرآن کنوئیاں پونچھ نے اپنا 25واں سالانہ اجلاس بعنوان سیرت رسول صل اللہ علیہ وسلم منعقد کیاجس میں ضلع بھر کے مدارس اسلامیہ کے مہتمم و دیگرذمہ داران مدارس کے علاوہ علماومعززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مولاناسعید احمد حبیب نائب مہتمم جامعہ ضیاالعلوم وجامع الصالحات پونچھ وصدر تنظیم علمائاہلسنت ولجماعت پونچھ کی صدرات میں منعقدہ پروگرام میں شیخ الحدیث مولانا غلام نبی قاسمی ، جامعہ محمدیہ قاسم نگرمینڈھر کے مہتمم وصدر نوجوان علماء اہلسنت ولجماعت پونچھ مولانافتح محمد اور مولانامحمد عبداللہ قاسمی مہتمم جامعہ قاسم العلوم سیڑھی خواجہ نے بھی شرکت کر کے سیرت رسول پاک ﷺ پر روشنی ڈالی ۔علما ء نے عوام کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ اگر وہ کامیابی چاہتے ہیں رسول پاک ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں ۔انہوں نے کہاکہ رسول پاک ﷺ کی دی ہوئی تعلیمات ہی جنت تک جانے کا واحد صراط مستقیم ہے اور سیرت رسول پاکﷺ کو اپنانے سے ہی زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں رہنمائی ملتی ہے ۔شیخ الحدیث مولانا غلام نبی قاسمی نے کہا کہ ہمیں زندگی کے تمام تر شعبوں کو گزارنے کے لئے اصول بتادئیے ہیں ۔ انہوں نے کہا یہ تمام تر اصول وقواعد صرف اور صرف انسانوں کے لئے ہیں اور جب انسان ان اصولوں کو اتباع رسول پاک ﷺسمجھ کر عمل کرتارہے گا کامیاب ہوگا ۔ انہوں نے تمام لوگوں کو اتباع رسولؐ کو اپنا شعار بنانے کی تلقین کرتے ہوئے عمل کرنے کی ترغیب دی ہے۔س موقع پر صدر مجلس نے اس وقت معاشرہ میں پیدا ہو ئے بگاڑ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ قران سنت کی روشنی میں اپنے بچے اور بچیوں کی تربیت کے ساتھ گھریلو ماحول کو بھی اسلامی نقشوں میں ڈھالنے کی ضرورت ہے جبکہ پروگرام کے دوران دستار بندی بھی کی گئی ۔