جالندھر//پنجاب پولیس نے جالندھرمیں گرفتار ذاکر موسیٰ کے قریبی رشتہ دار سمیت 3کشمیری طالب علموں کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کومقامی عدالت میں پیش کیا ،جس دوران عدالت نے تینوں گرفتار طالب علموں کو21دسمبر تک جوڈیشل حراست میں رکھنے کا احکامات صادر کئے ۔پنجاب پولیس کا دعویٰ ہے یہ تینوں جنگجویت کے ساتھ وابستہ ہیں جو الزام انکے گھر والوں نے یکسر مسترد کردیا ہے۔گرفتار طالب علموں پر الزام ہے کہ وہ کشمیر وادی میں سرگرم عسکری تنظیموں کے ایک گروہ سے وابستہ ہیں ۔ گرفتار طالب علموں میں ایک یوسف رفیق بٹ بھی شامل ہے ،جو جنگجو کمانڈرذاکر موسیٰ کا چچیرازاد بھائی ہے۔ عدالت نے تینوں طالب علموں ، زاہد گلزار ساکن اونتی پورہ، محمد ادریس شاہ اور یوسف رفیق بٹ کو21دسمبر تک جوڈیشل حراست میں رکھنے کے احکامات صادر کئے ۔عدالت نے کیس کی اگلی سماعت21دسمبرمقرر کی ہے۔یاد رہے کہ تینوںکشمیری طالب علموں کو جالندھر پولیس نے ایک تعلیمی ادارے سے گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں اْن کا کیس تحقیقات کیلئے قومی تحقیقاتی ایجنسی( این اے آئی) کو سونپ دیا گیا۔