سرینگر//شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ لاوے پورہ میں ہوکر سر کے نزدیک جو مسلح معرکہ آرائی گذشتہ شام شروع ہوئی تھی اُس میں بدھ کی صبح ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق جاں بحق جنگجو کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ شام اندھیرا ہونے کی وجہ سے جنگجو مخالف آپریشن معطل کیا گیا تھا۔تاہم علاقے کا محاصرہ مزید سخت کیا گیا تھا تاکہ چھپے جنگجو بھاگنے نہ پائیں۔
آج صبح طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جس کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
یہ مسلح معرکہ آرائی گذشتہ شام اُس وقت شروع ہوئی جب پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے ہوکرسر علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔