بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اثاثوں کے سالانہ گوشوارے31 جنوری 2025 تک( پراپرٹی رٹرن سسٹم پورٹل) کے ذریعے جمع کرائیں۔سرکار کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر پبلک سروسٹنس ڈیکلریشن آف ایسٹس ایکٹ، 1983 کے تحت ایسا کرنا لازمی ہے۔یہ آن لائن پورٹل یکم جنوری 2025 سے کھلے گا اور 31 جنوری 2025 کو بند ہو جائے گا۔ اس ہدایت پر عمل نہ کرنے کی صورت میںانسدادبدعنوانی قانون کے تحت سزائیں عائد کی جا سکتی ہیں، جن میں ویجی لنس کلیئرنس کی عدم فراہمی بھی شامل ہے۔ تنخواہوں کو تقسیم و واگزار کرنے والے افسراں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ تمام ملازمین پورٹل پر رجسٹرڈ ہوں اور وقت پر اپنے املاک کے گوشوارے جمع کرائیں۔