میامی//ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور ان کی چیک جوڑی دار باربورا سٹرائکووا یہاں میامی اوپن ٹینس ٹونارمینٹ کے فائنل میں گبرلا ڈابرووسکي اور جویفان کے ہاتھوں مسلسل سیٹوں میں چار۔چھ اور تین ۔چھ سے مقابلہ ہارنے کی وجہ سے خاتون کے ڈبلز کے خطاب سے محروم ہوگئیں۔ ٹورنامنٹ میں تیسری سیڈ ہندوستانی چیک جوڑی بہترین کارکردگی کے ساتھ فائنل میں پہنچی تھی لیکن وہ خطابی مقابلے میں غیر سیڈ کھلاڑیوں سے الٹ پھیر کا شکار ہو گئیں۔اس سے پہلے سڈنی انٹرنیشنل میں رنر اپ رہیں ثانیہ-باربورا کے لیے یہ اس سیشن کا دوسرا فائنل تھا جہاں وہ خطاب سے محروم ہوئیں ۔ثانیہ نے برسبین انٹرنیشنل میں امریکہ کی بیتانی ماٹک سینڈس کے ساتھ خطاب جیتا تھا۔ ثانیہ-باربورا نے سیمی فائنل میں اپنی سابق جوڑی دار مارٹینا ھنگس اور چان ینگ-جان کی جوڑی کو تین سیٹ کے سخت مقابلے میں 6-7، 6-1،10-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ یقینی کی تھی لیکن وہ فائنل میں اپنی فارم کو برقرار نہیں رکھ سکیں۔