یو این آئی
مالابو/محمد علی بن رومدھانے کے اضافی وقت میں گول کی بدولت تیونس نے استوائی گنی کے خلاف 1-0 سے فتح حاصل کرکے شمالی امریکہ میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پیر کی رات گروپ ایچ میں محمد علی بن رومدھانے نے تیونس کو ناقابل تسخیر برتری دلائی اور وہ 2022 کے سیمی فائنلسٹ مراکش کے بعد ٹورنامنٹ میں جگہ حاصل کرنے والی دوسری افریقی ملک بن گئی۔تیونس کے پاس آٹھ گیمز میں 22 پوائنٹس ہیں، دوسرے نمبر پر آنے والے نمیبیا سے 10 زیادہ، جن کا ایک میچ باقی ہے ۔تیونس نے اب تک سات بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے اور وہ 18 میچوں میں صرف تین فتوحات کے ریکارڈ میں بہتری لانے کی امید کرے گا ۔وہ کبھی بھی پہلے راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکا۔