کولکاتہ// تین طلاق کے معاملہ میں درخواست دینے والوں میں سے ایک عشرت جہاں بی جے پی میں شامل ہو گئی ہیں۔ یہ معلومات بی جے پی کی مغربی بنگال اکائی کے جنرل سیکریٹری ساینتن بسو نے دیں۔بسو نے بتایا، "عشرت جہان کل ہاوڑہ واقع ہمارے دفتر میں بی جے پی میں شامل ہو گئیں۔" ذرائع نے بتایا کہ عشرت کو بی جے پی کی ہاوڑہ اکائی نے کل اعزاز سے نوازا اور پھر پارٹی میں انہیں شامل کیا۔تین طلاق کے معاملہ میں عشرت جہاں پانچ درخواست دہندگان میں سے ایک تھیں۔بسو نے کہا کہ ان کی عزت افزائی کے لئے ریاستی سطح پر پروگرام کا انعقاد ہونا ابھی باقی ہے۔ تین طلاق کے معاملہ میں عشرت جہاں پانچ درخواست دہندگان میں سے ایک تھیں۔ 2014 ئ میں اس کے شوہر نے دبئی سے فون پر تین بار 'طلاق' بول کر انہیں طلاق دے دی تھی۔