بانہال // بانہال میں فوج کی طرف سے تین روز تک جاری رہنے والا یوتھ فسٹیول جمعہ کو شروع کیا گیا جس میں سینکڑوں نوجوانوں اور سکولی بچون نے مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ اس موقع پر فوج اور سیول انتظامیہ کے اعلی آفسران کے علاوہ مقامی نوجوان و سکولی بچے موجود تھے ۔اس یوتھ فسٹیول میں مختلف سکولوں کے بچوں کے علاوہ مقامی نوجوان مختلف پروگراموں میں شرکت کر رہے ہیں جو تین روز تک جاری رہیں گے۔بانہال یوتھ فیسٹول کے پہلے دن نوجوانوں نے رن فار فن میں حصہ لیا اور اس موقع پر پٹاخے سر کئے گئے اور ہوامیں کبوتر اڑائے گئے۔ رن فار فن میں نوجوانوں کے علاوہ فوجی افسروں نے بھی شرکت کرکے نوجوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔ جبکہ جمعہ کے روز بعد میںہیلی پیڈ بانہال میں مختلف سکولوں سے وابستہ بچوں نے مصوری ، کوئز، ڈبیٹ اور گروپ سانگ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر فوجی بینڈ بھی نوجوانوں اور سکولی بچوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ بانہال یوتھ فیسٹیول تین روز تک جاری رہے گا اور مقامی نوجوانوں اور سکولی بچوں کو اپنی قابلیت اور ہْنر کو اس پلیٹ فارم مہیا کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے بچوں اور نواجوانوں کیلئے فوج نے بھاری نقدی اور دیگر انعامات رکھے ہیں جو اتوار کو اس تین روزہ یوتھ فیسٹیول میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیئے جائیں گے۔ جمعہ کے ورز پہلے دن بچوں اور مقامی نوجوانوں کی بھاری تعداد مختلف مقابلے دیکھنے کیلئے جمع ہوئے تھے۔