سرینگر//شمالی کشمیر کے سوپور میں حکام نے سنیچرکو ایک سکول کو ہفتے کیلئے بند کرنے کے احکامات صادر کئے۔ یہ احکامات مذکورہ سکول میں تعینات تین اساتذہ کے کورونا مثبت ظاہر ہونے کے بعد صادر کئے گئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ایڈیشنل ضلع کمشنر سوپور پرویز سجاد گنائی نے اپنے آرڈر میں کہا کہ سکول ایک ہفتے کیلئے بند رہے گا۔
احکامات کے مطابق یہ اقدام کورونا کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے بطور احتیاط اٹھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے گذشتہ روز ضلع کمشنروں کو سکولوں کے بند یا کھلا رکھنے کے اختیارات دیدئے۔