جموں//جموں وکشمیرکے تینوں خطوں کااتحاد واتفاق اوریکجہتی پیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لئے خصوصی اہمیت کاحامل ہے ۔پی ڈی پی کے بانی مفتی محمدسعید ان اصولوں پرکاربند تھے اوراب وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی ،اپنے والدکے ان ہی اصولوں پرکاربند رہ کران کی آبیاری کررہی ہے ۔پارٹی کے نائب صدرکاعہدہ دوسری بارسنبھالنے پر ان کے خیرمقدم کے لئے آئے ہوئے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج مدنی نے کہاکہ ایکتاواکھنڈتا ہی میں جموں وکشمیرکی ترقی اورخوش حال کارازمضمرہے اورپیوپلزڈیموکریٹک پارٹی ریاست کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی کےلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں کے لوگوں کومحبوبہ مفتی کی لیڈرشپ پر بھرپوراعتماد ہے ۔مدنی نے امید ظاہر کی کہ وہ دن دورنہیں جب ریاست ترقی وخوش حالی کی ایک نئی راہ پرگامزن ہوگی ۔مدنی نے کہاکہ بی جے پی ساتھ اتحادکرنے پرپی ڈی پی کی متعددحلقوں کی جانب سے نکتہ چینی کی جارہی ہے مگروقت قریب کہ جب وہ اس فیصلے کے فوائدمحسوس کریںگے۔اس موقعہ پر سینئررہنماﺅں بشمول ویدمہاجن، ٹی ایس باجوہ ،رفیق حسین خان، دھمن بھیسن بھی موجودتھے۔