کولگام //کولگام کی کُھری بٹہ پورہ نامی گجربستی میں اُس وقت چھ ماہ کی ایک کمسن بچی سمیت تین بچے تیندوے کے حملے میں زخمی ہوگئے۔تینوں بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔افراد خانہ کا کہنا ہے کہ شاہینہ دختر گانیہ کالیہ (عمر6ماہ)،ابرا احمد گورسی ولد بشیر احمد(عمر12سال)اور مختار احمد لادی ولد غلام الدین(عمر8سال)منگل سہ پہر کو اپنے گھر کے آنگن میں بیٹھے تھے کہ اس دوران تیندوے نے اُن پر حملہ کردیا ۔بچوں کے شور مچانے پر دیگر افرادخانہ فوراً گھر سے باہر آئے اور بچوں کو تیندوے سے بچالیا تاہم تینوں بچے شدیدزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔اس دوران محلے کے دیگر لوگ بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے تاہم تیندوا بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔