مہور //ضلع ریاسی کے سب ڈویژن مہور میں تیندوے کے ایک حملے میں 13سال کی ایک کمسن لڑکی لقمہ اجل بن گئی۔پولیس کے مطابق گذشتہ شب ایک تیندوا مہور سب ڈویژن میں ڈھوک کھٹاجی میں داخل ہوا ،جہاں پر اس نے بٹھوئی کے محمد فرید کی بیٹی شاہدہ پروین عمر 13 سال پر حملہ کیا اور اسے مکان کے احاطہ سے گھسیٹ کر لے کر اُسے ہلاک کیا ۔حملے کے دوران افگر چہ گھر والوں نے شور مچایا اور گاﺅں کے لوگ تیندوے کا پیچھا کیا۔گاﺅں والوں نے نعش کو دیرر ات ڈھونڈ نکالا ۔علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے ،انہوںنے کہا کہ گُذشتہ دو سال میں تیندوے کے حملوں میں تقریباً20افراد زخمی ہوئے ہیں اور محکمہ وائلڈ لائف لوگوں کو جنگلی جانوروں سے بچانے میں ناکام رہا ہے۔