عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ریاسی کاایک چھ سالہ خانہ بدوش بچہ کل شام اننت ناگ کے علاقے وپزن میںلقمہ اکل بنا ۔ بچے کی شناخت 6سالہ محمد رزاق بجاد ولد اقبال بجاد، ساکن سوجن پورہ ضلع ریاسی، جو اس وقت کاشی وڈر وپزن اننت ناگ میں مقیم ہے،کے بطور ہوئی ۔بچے پرتیندوا اس وقت حملہ آور ہواجب وہ علاقے میں مویشی چر رہا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم صورتحال کو سنبھالنے اور مقامی لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔حکام نے خانہ بدوش خاندانوں اور آس پاس کے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور جنگلی حیات کے مزید واقعات کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔