نئی دہلی//کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈھائی روپے فی لیٹر کی کٹوتی کرنے کے مرکزی حکومت کے اعلان کو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنیکی کوشش بتایا اور کہا ہے اس نے یہ فیصلہ عوامی غصے اور پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کیا ہے۔کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجیوالا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور حکومت اس سے زبردست منافع کماتی رہی ہے۔قیمتیں جب ہاتھی کی طرح بہت بڑی ہوگئیں تو اس نے لوگوں کی آنکھوں میں آنکھ میں دھول جھونکنے کے لئے اس میں چینٹوں کے برابر کمی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ احساس ہونا چاہئے کہ ملک کے عوام کو طویل مدت تک گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا غیر ضروری بوجھ ڈال رہی ہے، جبکہ 29 ممالک کو پٹرول اور ڈیزل میں سستی شرح پر فروخت کیے جا رہا ہے۔سرجیوالا نے کہا کہ مسٹر مودی کو بتانا ہو گا کہ عالمی بازار سے سستے تیل خریدکر پچھلے 52 ماہ کے دوران تقریبا 13 لاکھ کروڑ روپے کی جو زبردست آمدنی حاصل کی ہے، وہ پیسہ کہاں گیا۔ انہیں اس کا حساب عوام کو دینا ہوگا۔ حکومت نے اتنے منافع کماکر جس طرح سے تیل کی قیمت کم کی اس کی یہ کوشش کو گمراہ کن ہے اور ’نو سو چوے کھاکر بلی حج کو چلی کی کہاوت جیسی ہے۔ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ اس نے اس دوران کس بنیاد پر پیٹرول پر 12 بار ایکسائزڈیوٹی بڑھائی۔ پچھلے 52 مہینے کے دوران، پیٹرول پر 211 فیصد اور ڈیزل 443 فیصد ٹیکس بڑھایا گیا ہے۔