سرینگر//تیل کی قیمتوں میں گزشتہ دو دنوں سے ہورہی گراوٹ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ جمعہ کو پٹرول کی قیمت میں 24 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی درج کی گئی۔ دہلی میں پٹرول 24 پیسے سستا ہوکر اب 82.38 روپے فی لیٹر ہوگیا جبکہ ڈیزل 10 پیسے کی کمی کے ساتھ 75.48 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول 87.84 روپے فی لیٹر مل رہا ہے اور ڈیزل 79.13 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔ جمعرات کو ممبئی میں پٹرول 88.08 روپے جبکہ ڈیزل 79.24 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا تھا۔ چنئی میں جمعہ کو پٹرول 85.63 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزنل 79.82 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔