تیل کمپنیاں11 نومبر تک500 اور ایک ہزار روپے کے نوٹ قبول کریں گی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 جموں//پبلک سیکٹر کی تیل کمپنیاں، انڈین آئیل کارپوریشن لمٹیڈ، ایچ پی سی ایل اور بی پی سی ایل نے کہا ہے کہ ان کے ریٹیل اؤٹ لیٹ بشمول پیٹرول، سی این جی اور ایل پی جی مراکز پورے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے عوض11 نومبر 2016 ء نصب شب تک500 اور ایک ہزار روپے کے نوٹ قبول کریں گے۔تینوں تیل کمپنیوں کی جانب سے جاری ایک مشترکہ پریس نوٹ میں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ صارفین کو ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات فراہم رکھی جائیں گی اور اس کی فروخت کے عوض500 اورایک ہزار روپے کے نوٹ قبول کئے جائیں گے۔صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پیٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ نہ کریں اور اپنی ضرورت کے مطابق ہی یہ مصنوعات خریدیں۔بیان میں صارفین سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *