سرینگر// تیل سیاہ کی خریداری کے دوران اس بات کا خیال لازمی ہے کہ کہیں صارف کو دھوکہ تو نہیں دیا جا رہا ہے۔معروف قلم کار اور اشیاء خوردنی کی بلاگرسین گپتا کو یاد ہے کہ ان کے اجداد یہاں تک کہ انکے والد تیل سیاہ کی خریداری سے قبل اس کی جانچ کرتے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ہتھیلی پر کھانے کے تیل کی چند بوندیں ڈالتے تھے اور اس کوسونگھ کر تیل کے تیکھے پن کی جانچ کرتے تھے۔اچھے معیار کا تیل سیاہ(جس کو کچی گھانی تیل سیاہ کہتے ہے) غیر منقولہ تیکھے پن سے بھر پور ہونے کیعلاوہ گرم اورمنہ میں پانے لانے والا جیسا خوشبو دار ہوتا ہے۔اچھے معیار کا تیل سیاہ گرم کرنے کے دوران دھواں دیتا ہے،جو اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ یہ تیل سیاہ اچھی کوالٹی اور معیار کا ہے۔ ایام گزشتہ میں اگر چہ اسی طرح سے اچھے تیل سیاہ کی جانچ کی جاتی تھی،تاہم فی الوقت یہ ممکن نہیں ہے،کیونکہ بیشتر تیل سیاہ بند ٹین کنسٹروں یا پلاسٹک کینوں میں آتے ہیں،مگر جب آپ اس ٹین یا بوتل کھولیں گے تو آپ گزشتہ ایام کے اس طریقہ کار سے استفادہ ھاصل کر سکتے ہیں،کیونکہ دھواں اور تیکھاپن ہی اچھے اور معیاری تیل سیاہ کی پہچان ہے۔سوال مگر یہ پیدا ہوتا ہے کہ دھواں دار اور تیکھا پن تیل سیاہ ہی کیوں بہترین تیل سیاہ ہے۔ تیل سیاہ کو جب تل سے سرد دبائو پیدواری عمل کے طریقہ کار سے نکالا جاتا ہے تو’’میرون سینسے‘‘ نامی ایک انزئم نکلتا ہے،جبکہ تل میں’سنی گرین‘ نامی گلکوسولیٹ ہوتا ہے،اور یہ دونوں ملک کرائے آئی ٹی سی پیدا کرتے ہیں،اسی عمل سے تیل سیاہ میں تیکھا پن پیدا ہوتا ہے،جبکہ یہ ائے آئی ٹی سی فطرت کا انسان کو ایک انمول تحفہ ہے،کیونکہ اس میں جراثیم کش،انٹی میکروبیل اور فنگس مخالف خصوصیات ہوتے ہیںاور یہ تیل سیاہ کو طاقت ور بناتا ہے۔دہائیوں سے سائنسی تحقیق کے دوران آئے آئی ٹی سی کی خصوصیات اجاگر ہوچکی ہے۔اگر آپ کی طرف سے خریدا ہوا تیل سیاہ گرم کرنے کے دوران دھواں نہیں دیتا اور اس میں تیکھا پن نہیں ہے تو آپ اپنی صحت کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیںاور اسکا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ بغیر تیکھان پن یا کم تیکھا پن تیل سیاہ کو تیار کر نے کیلئے کئی طریقہ کار استعمال کئے جاتے ہیں،جن میں سے عام طور پر سستے ریفانڈ تیل کا ملاوٹ کیا جاتا ہے،جس کی وجہ سے تیکھا پن ختم ہوتا ہے اور تیل صد فیصد خالص نہیں رہتا،کیونکہ اس عمل کے دوران کیمیا کا استعمال بھی کیا جاتا ہے،جس کی وجہ سے آپ کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔