اننت ناگ //اننت ناگ پولیس نے مٹی کے تیل کی کالا بازاری کو ناکام بناتے ہوئے 15سو لیٹر تیل ضبط کرکے دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ۔پولیس نے کھنہ بل کے قریب آٹو کو روک کر غیر قانونی طور سے لے جایا جارہا 15سو لیٹر مٹی کا تیل ضبط کر کے دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔گرفتار افراد کی شناخت شکیل احمد زرگر اور شوکت احمد کوکا ساکنان ریڈونی کھڈونی کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس زیر نمبر 246/21درج کرکے معاملہ کے حوالے سے تحقیقات شروع کی ہے۔