عظمیٰ نیوزسروس
کولگام// غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں، کولگام میں پولیس نے کامیابی سے تیل خالی کی بھاری مقدار برآمد کی ہے اور غیر قانونی تجارت میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔تھانہ کیموہ کی پولیس پارٹی نے کھڈونی بائی پاس پر قائم ایک چوکی پر ایک گاڑی (لوڈ کیرئیر) جس کی رجسٹریشن نمبر JK18-7728 تھی ،روکی جسے ہلال احمد گرو ولد عبدالرحمن گورو چلا رہا تھا۔ دوران چیکنگ افسران نے غیر قانونی طور پر حاصل کیا گیا 1400 لیٹر تیل خاکی برآمد کر لیا جسے وہ ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے لیے لے جا رہا تھا۔ کیروسین آئل سمیت جرائم میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اسی مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 01/2025 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ قائمہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔