گیانا// مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز شعیب ملک (ناٹ آوٹ 101) اور محمد حفیظ (81) کے درمیان چوتھے وکٹ کے ل سنچری شراکت کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 41 گیند باقی رہتے ہوئے چھ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی ون ڈے سیریز 1۔2 سے جیت لی۔منگل کو کھیلے گئے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نو وکٹ پر 233 رن کا باعزت اسکور بنایا جسے پاکستان نے 43.1 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی ٹیم شروع میں 36 رن پر تین وکٹ گنوا کر جدوجہد کرتی ہوئی نظر آ رہی تھی لیکن ملک اور حفیظ نے سنچری شراکت کی وجہ سے پاکستان نے یہ سیریز جیت لی۔ ملک نے 111 گیندوں میں 10 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 101 رن بنائے ۔ ملک کے ون ڈے کیریئر کی یہ نویں سنچری تھی۔ ملک کو اس شاندار کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ کے ساتھ ساتھ مین آف دی سیریزسے بھی نوازا گیا۔ملک نے پہلے حفیظ کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 113 رن اور پھر کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد (ناٹ آوٹ 24) کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلئے 87 رنوں کی ناٹ آووٹ ساجھے داری کی۔حفیظ نے 86 گیندوں میں آٹھ چوکے اور دو چھکے لگاکر شاندار 81 رن بنائے ۔ حفیظ کی یہ 31 ویں ون ڈے نصف سنچری تھی۔ سرفراز نے 26 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 24 رن بنائے ۔ گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے بابر اعظم نے 16 رن بنائے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریئل کو 60 رن پر دو وکٹ اور جیسن ہولڈر اور ایشلے نرش کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوئی۔ اس سے پہلے شائی ہوپ(71) اور جیسن محمد (59) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز نے نو وکٹ پر 233 رن کا باعزت اسکور بنایا۔ہوپ نے 112 گیندوں میں ایک چوکا اور دو چھکے لگاکر 71 رن بنائے ۔ ون ڈے میچوں میں ان کی یہ پہلی نصف سنچری تھی۔محمد نے 64 گیندوں میں پانچ چوکے اور دو چھکوں کی بدولت 59 رن بنائے ۔ ان کی یہ چوتھی ون ڈے نصف سنچری تھی۔ہوپ اور محمد نے چوتھے وکٹ کے لئے 101 رن کی سنچری شراکت کرکے ویسٹ انڈیز کو 233 تک پھنچا دیا۔ کیرون پاول نے 23، چاڈوک والٹن نے 19 اور ایون لیوس نے 16 رن جوڑے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر، جنید خان اور شاداب خان کو دو دو وکٹ ملے جبکہ حسن علی اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔یو این آئی)