سرینگر// جموں و کشمیر بینک کے رواں مالی برس کی تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج اقتصادی ماہرین کو یہ مثبت اشارہ دے رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں یہ بینک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو نے والا ہے ۔ اقتصادی مارکیٹ میں بینک کے مالی نتائج یہ دعوی پیش کر رہے ہیں کہ اسکے شیئر 65 فی صد اضافے کی طرف گامزن ہیں ۔ ملک کے بڑے بروکنگ ہاوسز جیسے ICICI Direct ، Anand Rathi PrabhudasLeeladhar،اور Elara Securities کی سفارشات کے مطابق لمبی مدت کے تناظر میں یہ بینک ایک مضبوط مالی ادارہ ثابت ہورہاہے ۔ موجودہ شیئر قیمت پر اس بینک کا سٹاک خریدنا سٹاک مارکیٹ میں اچھی انویسٹمنٹ معلوم ہوتی ہے۔Zee بزنس ڈیسک کی ایک رپورٹ کے مطابق جموں وکشمیر بینک کی موجودہ صورتحال مارکیٹ توقعات سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ Elara Securities کے جائزہ کار راکیش کمار کے مطابق قرضوں سے حاصل منافع میں بہتری آنے سے اس بینک کا مارجن پچھلے کوارٹر کے مقابلے اس کوارٹر میںbp 22 بڑھ گیا ہے۔ پراوجنز میں کمی اور چالو منافع میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بینک نے 1.07 بلین کا منافع کمایا ہے جبکہ ہم .17 0بلین کی توقع کر رہے تھے۔ اس بینک کے قرضوں میں سال بہ سال بارہ فی صد اضافہ ہے جبکہ ڈپازٹس میں سال بہ سال اٹھارہ فی صد کا اضافہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق غیر ریاستی ٹرم ڈیپازٹس میں پچھلے دو کوارٹروں کے دوران اوسط ً 48فی صد کا اضافہ ہے جس سے لمبی مدت میں کاسٹ آف فنڈس بڑھ سکتے ہیں۔ جائزہ کار کے مطابق جموں و کشمیر بینک کو AL&FS گروپ کے پاس 13.5 بلین روپے نہایت تناؤ میں ہیں اور اس کوارٹر میں بینک نے اسے سب سٹنڈارڈ زمرے میں ڈالا ہے۔ اس NPA کے بڑھنے سے دونوں مجموعی NPA اور خالصNPA میں اضافہ ہوا ہے لیکن اسکے باوجود بینک کی مالی حالت مستحکم ہے۔ اس رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے ایکEquity ماہر سمی بھومک نے بھی Zee بزنس آن لائن کو بتایا کہ تکنیکی اعتبار سے جے کے بینک سٹرپ لمبی مدت کیلئے با اعتبار ہے۔ مختصر مدت میں اسکا سٹاک 39 روپے سے بڑھکر41 روپے تک پہنچ گیا۔ اگر یہ سٹاک اس لیول کو پار کرتا ہے تو یہ 48 روپے تک چھلانگ لگا سکتا ہے جہاں سے اسکی منزل 65 روپے تک آسان ہو سکتی ہے۔