جموں//بین الاقوامی یوم ِ یوگا کے سلسلے میں ریاست کے طول وعرض میں تقریبا تکاانعقاد کیاگیا جن میں بارش کے باوجود لوگوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی اوریوگاکی کسرت اوراس کے فوائدسے متعلق جانکاری حاصل کی۔
جموں
جموں// عالمی یوم یوگا کے موقعہ پر ریاست جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں بھی یوگاڈے منایاگیا۔اس موقعہ پردیگرلوگوں کے علاوہ وزیراعظم دفتر میں وزیرمملکت ڈاکٹر جتندرسنگھ نے بھی یوگا کی ورزش کی ۔ یوگا کے دن کے موقعہ پر بولتے ہوئے جتندر سنگھ نے کہاکہ آج پوری دنیایوگا دن منارہی ہے جوکہ ہندوستان کےلئے باعث فخربات ہے ۔طبی تعلیم اور صحت کے وزیر بالی بھگت بھی اس موقعہ پر موجودتھے۔ریاست جموں وکشمیر کے محکمہ ”آیوش “ نے بھی عالمی یوگا دن کے پروگراموں کومختلف اضلاع میں منعقدکیا۔علاوہ ازیںجموں ہوائی فوج اڈا کے تمام اہلکاراں کے لئے بھی یوگا تقریب کااہتمام کیاگیاتھا جس میں 400 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ راجیہ سبھا کے ممبرشمشیر سنگھ منہاس نے یوگا کے عالمی دن کو پلوڑا جموں میں منایا۔
بٹوال ویلفیئرایسوسی ایشن
جموں وکشمیربٹوال ویلفیئرایسوسی ایشن نے سوریاوہارمیں یوگا کلاس کااہتمام کیاجس میں بٹوال طبقہ کے ممبران نے حصہ لیااوریوگاایسوسی ایشن کے ماہرین نے شرکاءکویوگاکے مختلف آسنوں کے بارے میں جانکاری دی۔ اس موقعہ پرایڈوکیٹ ششی کمار ، ماسٹرنریش کمار ، مدن راج ،دیسراج ، یش پال اوردیگرمعززاشخاص بھی موجودتھے۔
ریاسی
جموں خطہ کے تمام اضلاع میں عالمی یوگا دن منایاگیا۔ریاسی ضلع میں یوم یوگابھارت سوابھیمان ٹرسٹ اور پتانجلی یوگ کی اکائی کے باہمی اشتراک سے منایاگیا۔ اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنرریاسی رویندرکمارسمیت بھاری تعداد میں ضلع کے عہدیدارموجودتھے۔
ادہم پور
ادہم پور ضلع میں بارش کے باوجودمختلف مقامات پرتقریبات کاانعقاد کیاگیا۔یہ تقریبات فوج کے شمالی کمانڈ ہیڈکوارٹر ۔بی ایس ایف کے ضمنی تربیتی مرکز۔لڑکوں کے ڈگری کالج سمیت دیگر اسکولوں کالجوں اور غیرسرکاری تنظیموں کے دفاترمیں منعقدہوئیں۔ضلع انتظامیہ نے مختلف غیرسرکاری تنظیموں کے اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج کے حاطے میں یوگاکی خصوصی کلاسوں کااہتمام کیاجن میں کافی تعدادمیں لوگوں کے علاوہ طلباءنے بھی شرکت کی۔ اس موقعہ پرایم ایل اے پون کمارگپتا ، ضلع ترقیاتی کمشنر نیرج کمار،اے ڈی سی ، ایڈیشنل ایس پی ودیگرافسران بھی موجودتھے۔ایک گھنٹے کے یوگاسیشن کے دوران یوگاکے مختلف پہلوﺅں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔
کٹھوعہ
وزارت برائے اطلاعات ونشریات حکومت ہندکے ڈائریکٹوریٹ آف فیلڈپبلسٹی کے کٹھوعہ یونٹ نے نہرویووا کیندرسنگھٹن اورایک مقامی غیرسرکاری تنظیم کے اشتراک سے ضلع سانبہ کے موضوع شہزادپور میں درگامندرکے ہال میں یوگا کیمپ کااہتمام کیا اوریوگاکے ماہرین نے اس موقعہ پر یوگاکے فوائد کے بارے میں لوگوں کوضروری جانکاری فراہم کی ۔کیمپ کے اختتام پر سبھی لوگوں نے حلف لیا کہ وہ یوگا کواپنی زندگی کاحصہ بنائیں گے۔
وومن کالج گاندھی نگر
گورنمنٹ کالج برائے خواتین گاندھی نگرجموں کے این سی سی کیڈٹوں نے بھی بین الاقوامی یوگادن منایاجس میں زائد از دوسو کیڈٹوں ، کمانڈنگ آفیسر آف جے کے گرلز بٹالین کرنل آرکے شرما، ایس سی ، کے سی ، ایس ایم بہمراہ اپنی ٹیم کے شرکت کی۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر کوشل سموترا،ڈاکٹر سدھانشوشرما نے یوگا میں حصہ لیااور کالج کی پرنسپل نے یوگاکی اہمیت پرروشنی ڈالی۔
جموں یونیورسٹی میں 8 روزہ یوگا کیمپ اختتام پذیر
جموں//تیسرے بین الاقوامی یوگادن کے سلسلے میں جموں یونیورسٹی میں 14 جون 2017 کوشروع ہوا 8 روزہ یوگاکیمپ اختتام پذیرہوگیا ۔ اس کیمپ کاانعقاد جموں یونیورسٹی کے یوگاسنٹر کی جانب سے کیاگیاتھا جس میں یونیورسٹی کے ملازموں، اسکالروں، طلباءوطالبات اورسول سوسائٹی کے لوگوں نے حصہ لیا۔ اس موقعہ پرمنعقدہ تقریب میں پروفیسردیش بندھو گپتاڈین اکادمک افیئرز ،جموں یونیورسٹی مہمان خصوصی تھے۔ پروفیسر گپتا نے اپنی تقریرمیں کہاکہ یوگا ہماری صحت کے لئے خصوصی اہمیت کاحامل ہے ۔انہوں نے شرکاءمیں اسناداوریادگاری تحفطے تقسیم کئے۔
اے پی ایس اکھنورمیں یومِ یوگا منایاگیا
جموں//اے پی ایس اکھنور میں بھی بین الاقوامی یوگادن منایاگیا جس میں اساتذہ، این سی سی کیڈٹوں نے حصہ لیا۔یوگا ماسٹرانیتا گپتا تھیں۔پرنسپل کے سی ایس نے اس موقعہ پریوگاکی اہمیت کواُجاگرکیاجبکہ سکول کے چیئرمین نے اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔سکول کے این سی سی انسٹریکٹرجوگندرپال نے یوگاسے متعلق اپنے خیالات کااظہارکیا۔
کیندریہ ودیالیہ نگروٹہ میں یوگاکی تقریب
جموں//کیندریہ ودیالیہ نگروٹہ میں یوگاکے کیمپ کاانعقاد کیاگیاجس میں انچارج پرنسپل ،عملہ کے ممبران، اساتذہ اورطلباءنے شرکت کی ۔اس کے علاوہ سکاﺅٹس اینڈگائیڈسٹوڈنٹس اوراین سی سی طلباءنے بھی شرکت کی اورمقررین نے موجودہ وقت میں یوگاکی اہمیت پرروشنی ڈالی اورجسمانی وذہنی نشوونماکے لئے یوگاکولازمی قراردیا۔