سرینگر /پولیس نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا کہ کشمیر شاہراہ پر ڈانگر پورہ اونتی پورہ کے نزدیک پیش آئے ٹریفک کے ایک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔
بیان کے مطابق آج دو بجکر10منٹ پر ایک تیز رفتار سکارپیو گاڑی نے اونتی پورہ کے نزدیک 45سالہ شخص ولی محمد ساکنہ ڈانگر پورہ اونتی پورہ کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا، اور بعد میں اس کی موت واقع ہوئی۔
چنانچہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
پولیس بیان کے مطابق ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوا ہے جسے ڈھونڈ نکالنے کیلئے پولیس نے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔