عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر/منگل کی دوپہر ایک تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک سے پھسل کر ڈل جھیل میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ زخمی ہو گئی۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ شام تقریباً 4.45 بجے پیش آیا جب ایک سوئفٹ کار زیر رجسٹریشن نمبر JK01N-7373ایس کے آئی سی سی کے نزدیک بے قابو ہو کر جھیل میں جاگری۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ڈاکٹر وں نے ایک شخص کو مردہ قرار دیاجبکہ اْس کی اہلیہ زخمی حالت میںہسپتال داخل ہے۔جاں بحق شخص کی شناخت وحید احمد ڈار ولد عبدالرشید ڈار، ساکن پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔