سرینگر //ضلع انتظامیہ سرینگر نے یکم جنوری کو سرینگر میں پیش آئے واقعہ کے بعد ضلع میں تیز اب کی خرید و فروخت کے قوانین کو سختی سے لاگو کرنے کیلئے11افراد پر مشتمل خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دیا ہے جو 2ہفتوں کے اندر سفارشات کے ساتھ رپورٹ جمع کریگا۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز نے اپنے ایک حکم نامہ میں کہاہے کہ سرینگر میں پیش آنے والے دلدوز واقعہ کے بعد اصلاحی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور اس لئے ضلع میں تیز اب کی خرید و فروخت پر نظر رکھنے کیلئے 11افراد پر مشتمل ٹاسک فورش تشکیل دیا گیا ہے۔ ٹاسک فورس میںایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ، ایس پی ہیڈ کوارٹر ، شھبن سدھارت آئی پی ایس ،مظفر وانی ڈپٹی کنٹرول انفورسمنٹ لیگل میٹرولاجی، اسسٹنٹ کمشنر لیبر ، ایس ڈی پی او مہاراج ، ایس ڈی پی او شہید گنج ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ ساوتھ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ نارتھ اور اسسٹنٹ ٖڈرگ کنٹرولر شامل ہیں۔ حکم نامہ میں مزیدکہاگیا ہے کہ ٹاسک فورس غیر قانونی طور پر سرینگر میں تیزاب کی خرید و فروخت کا پتہ لگانے کیلئے ایک سروے کریگا اور 2ہفتوں کے دوران سفارشات سمیت اپنی رپورٹ پیش کریگا۔ غیر قانونی طور پر تیز آب بیجنے والوں کی دکانیں اورتجارتی مراکز کو سیل کرنے کی اجازت ہوگی اور لائسنس رکھنے والے دکانداروں کے پاس تیز اب فروخت کرنے کے تمام تفاصیل درج ہوں۔