نوشہرہ //نوشہرہ قصبہ سے چند کلو میٹر کی دوری پر واقع ڈنڈیسر علاقے میں ایک تیزرفتار سوفٹ گاڑی نے بزرگ راہگیر کو کچل کر ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والا شخص سابق فوجی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق سوفٹ گاڑی زیر نمبر JK02AQ 4677نے راہ چل رہے آرمی کے سابق صوبیدار کیشو رام ولد مول رام ساکن ڈنڈیسر کو ٹکر ماردی جس کے بعد اسے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال نوشہرہ لایاگیاجہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔جائے واردات سے ڈرائیور اوراس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم پولیس نے گاڑی ضبط کرلی ہے ۔اس سلسلے میں ایک کیس بھی درج کیاگیاہے ۔