نئی دہلی // تہار جیل میں قید دو کشمیری نوجوانوں کا شدید زدوکوب کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جیل خانہ ایس ایس پریہار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل نمبر 3میں دو گروپوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے دوران 2کشمیری قیدیوں کی مارپیٹ کی گئی۔انکا کہنا تھا کہ یہ دونوں کسی بھی گروپ کا حصہ نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شکایت درج کی گئی ہے۔جن کشمیری قیدیوں کی مارپیٹ کی گئی ہے ان میں محمد شفیع اور جاوید احمد شامل ہیں۔ ٹیرر فنڈنگ کیس میں تہار جیل میں کی علیحدگی پسند لیڈر نظر بند ہیں۔ گیلانی کے داماد جیل نمبر4میں مقید ہیں۔تاہم پریہار نے جیل میں کشمیریوں کی حفاظت سے متعلق کسی بھی خدشہ کو مسترد کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ جیل میں قیدیوں کے مابین ماضی میں بھی جھگڑے ہوئے ہیں لہٰذا ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کشمیریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔اسی سال مارث میں بھی 17قیدی زخمی ہوئے تھے۔تہار جیل میں اس وقت1500قیدی نظر بند ہیں۔