نئی دہلی//یو این آئی// دسمبر 2022 میں ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) پر مبنی افراط زر کی سالانہ شرح گھٹ کر 4.95 فیصد (غیر حتمی) ہو گئی جس کی بنیادی وجہ خوراک، معدنی تیل اور کیمیائی مصنوعات کی ہول سیل قیمتوں میں کمی ہے ۔ یہ معلومات پیر کے روز جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار میں دی گئی ہیں۔نومبر 2022 میں تھوک مہنگائی 5.85 فیصد درج کی گئی تھی۔وزارت تجارت وصنعت کے اعداد و شمار کے مطابق، دسمبر 2022 میں بالخصوص غذائی اشیاء، معدنی تیل، خام پیٹرولیم اور قدرتی گیس، ٹیکسٹائل اور کیمیکل اور کیمیائی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے سبب تھوک مہنگائی کا دباؤ کم ہوا۔