تھنہ منڈی // زون تھنہ منڈی کے اساتذہ کو فروری کے مہینے میں تنخواہ نہیں ملی ہے جس کی وجہ 28فروری کو زونل ایجوکیشن آفیسر کی سبکدوشی بتائی جارہی ہے ۔زیڈ ای او کی سبکدوشی کے بعد اگرچہ ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن جموں نے زون کا چارج ہائر اسکنڈری اسکول ساج کے پرنسپل کو دیا تھا تاہم انہوںنے زون کا چارج لینے سے انکار کردیا اور بعد میں ڈائریکٹر نے زون تھنہ منڈی کا چارج گرلزہائر اسکنڈری پرنسپل محمد صدیق گنائی کو دیا ۔اس دوران زون کاچارج سنبھالنے میں تاخیر سے اساتذہ تنخواہوںسے ہی محروم رہ گئے ۔ذرائع کے مطابق زون کے لگ بھگ450اساتذہ کی ماہانہ تنخواہ جوایک کروڑ روپے کے قریب ہے ،اب تک واگزار نہیں کی گئی ۔ اساتذہ نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اگلے دو روز میں تنخواہیں واگزار نہ کی گئیں توان کی گھریلو مشکلات بڑھ جائیںگی ۔ وہیں زونل ایجوکیشن آفیسر محمد صدیق گنائی نے بتایا کہ چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری کی طرف سے پیغام میں بتایاگیاہے کہ اگلے دوروز میں ماہ فروری کی تنخواہ واگزار کردی جائے گی ۔