عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی// پیر کے روز شام کے وقت تھنہ منڈی کے کھبلاں علاقے میں ایک ایکو گاڑی کی زد میں آ کر ایک 16 سالہ نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایکو گاڑی زیر نمبری JK11A 5377 راجوری سے تھنہ منڈی کی جانب محو سفر تھی کہ کھبلاں کے مقام پر ایک نوجوان کو ٹکر مار دی۔ زخمی کی شناخت محمد ساجد ولد محمد اقبال سکنہ کھبلاں تحصیل تھنہ منڈی شدید طور پر کی گئی ہے۔ مکینوں کے مطابق محمد ساجد اس وقت ایکو گاڑی کی زد میں آ گیا جب وہ سڑک پار کر رہا تھا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی شخص کو فوری طور پر جی ایم سی راجوری منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ اس موقع پر جموں کشمیر پولیس نے ایکو گاڑی کو ضبط کر لیا اور اس کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن تھنہ منڈی میں ایک کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔