تھنہ منڈی// تھنہ منڈی۔بفلیاز سڑک پر ایک ونگرگاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں12مسافر زخمی ہوئے جن میںسے 10کو راجوری منتقل کیاگیاہے ۔ونگر زیرنمبرJK02AK-3545جو سواریاں لیکر سرنکوٹ سے راجوری کی طرف آرہی تھی ، تھنہ منڈی سے دو کلو میٹر پہلے منہال کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کاشکار ہوکرایک دیوار کے ساتھ جا ٹکرائی۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور موقعہ سے فرار ہو گیاتاہم مقامی لوگوں نے زخمیو ں کو تھنہ منڈی کے سرکاری ہسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے بنیادی طبی امداد دینے کے بعد بارہ میںسے دس زخمیوں کو ضلع ہسپتال راجوری منتقل کردیاہے ۔ زخمیوں کی شناخت یاسر حسین (22) ولد غلام مصطفی سکنہ لسانہ سرنکوٹ،جاوید اقبال (22) ولد فضل حسین سکنہ لسانہ سر نکوٹ،ذاکر حسین (30) ولد ولایت خان سکنہ منیال تھنہ منڈی،نصیر احمد (55) ولد محمد بشیر سکنہ منگوٹہ تھنہ منڈی،لطیف خان (23) ولد محمد شفیع سکنہ لسانہ سرنکوٹ، تعظیم ا ختر(28) زوجہ مقبول حسین سکنہ بہروٹ تھنہ منڈی،الفت بیگم (30) زوجہ شاکر حسین سکنہ منہال تھنہ منڈی،مریم بیگم (30) زوجہ منظور حسین سکنہ طوطا موہڑا تھنہ منڈی،شائستہ کوثر زوجہ ندیم ملک سکنہ سرنکوٹ،تاجو بیگم زوجہ مقصود ملک سکنہ سرنکوٹ، غلام فرید(35) ولد عبدالرحمن سکنہ سرنکوٹ ،ندیم ملک (35) ولد مقصود ملک سکنہ سرنکوٹ کے طور پر ہوئی ہے ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی نائب تحصیلدار تھنہ منڈی فاروق احمد راتھر نے زخمیوں کی عیادت کی جبکہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔